Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹرمپ ،عمران خان کی شخصیت سے متاثر

ویب ڈیسک بدھ 24 جولائی 2019
ٹرمپ ،عمران خان کی شخصیت سے متاثر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان کا دورہ امریکا انتہائی مثبت نتائج سامنے لایا ہے اور امریکی صدر ٹرمپ ملاقات کے دوران عمران خان کی شخصیت سے کافی متاثر نظر آئے۔

وزیر اعظم کے دورے کے دوران امریکی انتظامیہ کی جانب سے افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے کردار کو سراہا جانا کافی حوصلہ بخش ہے جبکہ اس دوران مسئلہ کشمیر پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بات کرنا کافی خوش آ ئند ہے تاہم ثالثی کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کادورہ کراچی اہمیت کا حامل

ن لیگ کے رہنما طارق فضل نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں،تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان انتہائی اعتماد کے ساتھ عالمی رہنمائوں کے ساتھ بات کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا تنقید کرنا کوئی انوکھی بات نہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ بلا شبہ یہ دورہ عمران خان کا انفرادی نہیں بلکہ پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر تھا،تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا تھا جب کوئی پر اعتماد لیڈر بین الاقوامی رہنمائوں سے بات کرتا ہے تو اسکی شخصیت کا اثر پڑتا ہے،دنیا کو ہمارے مسائل کا علم ہے۔

میزبان منیب فاروق کامزید کہنا تھا کہ عمران خان نے واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کرکے مخالفین کو منہ توڑ جواب بھی دیا ہے۔شکیل آ فریدی کے حوالے سے وزیر اعظم کا بیان یقیناً ان کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے انہوں نے بلا جھجھک کہا کہ یہ سب آ ئی ایس آ ئی کے تعاون کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔

(611 بار دیکھا گیا)

تبصرے