Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نئے برطانوی وزیراعظم بھی عمران خان کے مداح

ویب ڈیسک بدھ 24 جولائی 2019
نئے برطانوی وزیراعظم بھی عمران خان کے مداح

لندن،واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم اور کنزریٹو پارٹی کے قائدمنتخب ہو گئے جبکہ برطانیہ میں سیاسی بے یقینی کا خاتمہ ہو گیا،تاہم 4وزرا مستعفی ہوگئے۔

بورس جانسن پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دوست اور مداح ہیں برطانوی خبررساں ادارے ’ رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے اگلے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے بورس جانسن اور سیکرٹری خارجہ جیرمی ہنٹ مدمقابل تھے جن کا انتخاب کنزرویٹو پارٹی کے 2 لاکھ اراکین نے کیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے 92 ہزار ایک سو 53 اور جیرمی ہنٹ نے 45 ہزار 6 سو 56 ووٹ حاصل کیے۔بورس جانسن باضابطہ طور پر آج سابق وزیراعظم تھریسا مے کی جگہ برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے جو پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدہ منظور کرانے میں ناکامی پر مستعفی ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی سے پریشان عوام بجٹ سے خوفزدہ

ادھر فرانسیسی صدر سمیت یورپی یونین کے سربراہان نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے آئندہ وزیر اعظم بورس جانسن کیساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔دریں اثنا ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی بورس جونسن کو برطانیہ کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ برطانیہ کو انتباہ کیا ہے کہ انکا ملک خلیجی پانیوں کی حفاظت کریگا۔

ترک اخبار ’حریت‘ کے مطابق بورس جانسن کے پردادا مسلمان تھے اور انکا شمار آخری مسلم خلافت ترک سلطنت عثمانیہ کے آخری دور کی اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔

بورس جانسن کے پردادا کا نام علی کمال تھا اور وہ ایک صحافی اور لبرل سیاستدان تھے۔ علی کمال کے والد کا نام احمد آفندی تھا اور وہ پیشے کے لحاظ سے تاجر تھے۔

(681 بار دیکھا گیا)

تبصرے