Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آرمی چیف بھی امریکا میں چھاگئے

ویب ڈیسک بدھ 24 جولائی 2019
آرمی چیف بھی امریکا میں چھاگئے

واشنگٹن (قومی اخبارنیوز) جس تپاک سے پینٹا گون میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کا استقبال ہوا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

پینٹاگون پہنچنے پر پاکستانی سپہ سالار کا امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے استقبال کیا۔ یہ اس لحاظ سے غیر معمولی عزت افزائی تھی کہ جنرل باجوہ چیف آف آرمی اسٹاف ہیں لیکن انکا استقبال جنرل باجوہ کے ہم منصب کے بجائے انکے باس نے کیا۔

استقبالیہ تقریبات کے دوران جنرل باجوہ کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں 27،28 جولائی کو بارش کا امکان

جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی فوجی قیادت سے علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔امریکی وفد کی قیادت جنرل ڈنفورڈ کررہے تھے۔

پاکستان کے آرمی چیف نے اپنے ہم منصب مارک ملے سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔

امریکہ کے عسکری حلقے جنرل باجوہ کی اس غیر معمولی پزیرائی کو بہت اہمیت دے رہے ہیں اور خیال ہے کہ افغانستان میں پسِ انخلا بندوبست کے حوالے سے پاک فوج نے جو ضمانت دی ہے اس پر امریکی فوج کو مکمل اعتماد ہے۔

(679 بار دیکھا گیا)

تبصرے