Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹرمپ کا عمران سے آداب کے مطابق مصافحہ

ویب ڈیسک منگل 23 جولائی 2019
ٹرمپ کا عمران سے آداب کے مطابق مصافحہ

لاہور(قومی اخبارنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران طویل مصافحہ کرنے کی اپنی روایت کو برقرار نہ رکھا اور عمران خان سے آداب کے مطابق مصافحہ کیا،امریکی صدر نیجاپانی وزیراعظم، کینیڈین وزیراعظم اور فرانسیسی صدر سے طویل مصافحے کیے تھے۔

عالمی رہنمائوں کے ساتھ ناموزوں طریقے سے مصافحہ کرنے کے حوالے سے مشہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہائوس کے دروزاے پر انکا استقبال کرتے ہوئے صرف کچھ سیکنڈز کیلئے ہاتھ ملایا تاکہ حسب معمول تصویر لی جاسکے۔

امریکی صدر کی جانب سے انتہائی مختصر مصافحے نے کئی امریکی اور مغربی میڈیا کے تجزیہ کاروں کو چونکاکر رکھ دیا۔ماضی میں ٹرمپ نے جاپانی وزیرا عظم سے فروری 2017 میں ملاقات کے دوران 19 سیکنڈزکا طویل مصافحہ کیا تھا جسے امریکی اورعالمی میڈیا نے نمایاں کوریج دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکس دیں اور سکون سے سوئیں‘ عمران خان

فروری 2017 میں جب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے ٹرمپ سے ملاقات کی تو وہ پہلے سے ہی اس مصافحے کیلئے تیار تھے۔اپریل 2018میں فرانسیسی صدر نے جب امریکا کا دورہ کیا تو ایمانوئل ماکغون سے بھی ٹرمپ نے طویل مصافحہ کیاتھا۔

مئی 2017میں دونوں عالمی رہنمائوں کے درمیان مصافحے نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے درمیان توجہ حاصل کی تھی۔

(366 بار دیکھا گیا)

تبصرے