Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 16 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ترقی کا سفر شروع ہوگیا‘ عمران خان

قومی نیوز پیر 22 جولائی 2019
ترقی کا سفر شروع ہوگیا‘ عمران خان

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر شروع ہوگیا اور آپ ملک کو ہر سال آگے بڑھتا دیکھیں گے،واشنگٹن میں کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ واشنگٹن میں اتنے بڑے جلسے سے خطاب کروں گا، ا?پ لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ایک خاص نعمت کے طور پر ہمیں پاکستان دیا،کسی کو بھی اندازہ نہیں کہ پاکستان اللّٰہ کی کتنی بڑی نعمت ہے۔ ا?پ پاکستان کو تبدیل ہوتا دیکھیں گے، ہر سال ملک اوپر جاتا رہے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ورلڈکپ کے بعد اب پاکستان ٹیم کو ٹھیک کرنے لگا ہوں۔ اگلے ورلڈکپ میں بہترین ٹیم لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو آمر نے اٹھا کر لیڈر بنادیا، شہباز شریف وزیر اعلیٰ بن گئے کیونکہ ان کے بھائی تھے، ماضی میں کبھی ان لوگوں سے نہیں پوچھا گیا، جب عدالت فیصلہ کرتی ہے تو کہتے ہیں کیوں نکالا، ان پر سارے کیسز پرانے ہیں، ہم نیکوئی کیس نہیں کیا۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ ہم نے صرف اداروں کو آزاد کیا ہے، نیب اور ایف آئی اے کو آزاد کیا، جو آج پاکستان میں ہورہا ہے یہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چار، چھ مہینے سال مشکل وقت ہے، اس سے نکل جائیں،سب مل کرتھوڑا تھوڑا ٹیکس دیں، کوئی مشکل نہیں ہے عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں گھر سے کھانا منگواوں گا، کھانا اچھا نہیں ہے، کہتے ہیں ٹی وی لگادو، اے سی لگادو،جس طرح سے یہ لوگ جیل میں رہ رہے ہیں، یہ سزا تو نہ ہوئی، واپس جاکر جیل سے ٹی وی نکالوں گا،اے سی بھی نکالوں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پتا ہے مریم بی بی بہت شور مچائیں گی، لیکن پیسہ واپس کردیں،یہ باہر آجائیں گے۔

قبل ازیں سرمایہ کاری سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے اب ہم اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرکے ملک کو صنعتکار ی کی طرف لے جارہے ہیں ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں امریکہ میں مقیم پاکستانی ملک کو بچانے میں میر ا ساتھ دیں، سرمایہ کاری کانفرنس اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت میں دنیا کے کسی ملک سے کم نہیں، رواں سال پاکستان میں اتنی سیاحت ہوئی کہ ہوٹل کم پڑگئے، پاکستانیوں کو اللہ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو 30 سال سے جانتا ہوں، پاکستانیوں کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ شمالی امریکا میں دیکھنے کو ملا، امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے محنت سے اپنی پہچان بنائی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام وسطی ایشیائی ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی جیواسٹریٹجک پوزیشن دنیا میں منفرد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے پر بھی غور کررہے ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے تین روزہ دورہ امریکا کی باضابطہ مصروفیات کا آغاز اتوار سے ہو گیا ‘عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج وائٹ ہاؤس میں ہوں گے ‘عمران خان آج وائٹ ہاؤس کا 3گھنٹے کا دورہ کریں گے جس میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات‘ دو دیگر نشستیں اور امریکی صدر کی ٹیم کے ساتھ ظہرانہ شامل ہے‘ اس کے علاوہ وزیراعظم نیپاکستانی سفارتخانے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (ا?ئی ایم ایف) کے وفد سے ملاقات بھی کی۔

اس وفد کی قیادت آئی ایم ایف کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن کر رہے تھے ‘ ملاقات میں آئی ایم ایف کے 6ارب 20ڈالر کے مالیاتی پیکج کے حوالے سے دونوں فریقین کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی‘بعد ازاں وزیر اعظم نے صدر عالمی بینک سے بھی ملاقات کریں گے‘عمران خان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امریکا میں عظیم الشان جلسے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ ملک کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کا یہ پہلا جلسہ تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نڑاد امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نڑاد تاجروں اور سرمایہ کاروں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے فراہم سازگار ماحول سے استفادہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے یہ بات اتوار کو یہاں پاکستانی سفارتخانہ میں معروف پاکستانی نڑاد امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے تاجروں و سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری کی تعریف کی۔ تاجروں اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں توانائی، سیاحت، ا?ئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول کو اجاگر کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی سفارت خانے میں کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول اور کاروبار کرنے کو ا?سان بنانے میں بہتری کے عمل، صنعتی شعبہ اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

(323 بار دیکھا گیا)

تبصرے