Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران کا دورہ پاکستانی قربانیوں کا اعتراف

قومی نیوز پیر 22 جولائی 2019
عمران کا دورہ پاکستانی قربانیوں کا اعتراف

کراچی(قومی اخبار نیوز نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر فار امریکی مسلمز پاکستان نڑاد ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی قربانیوں کا ٹرمپ کا سب سے بڑا اعتراف عمران خان کا دورہ ہے،ہمارے صدر صاحب کا پرائم منسٹر پاکستان کو ’’تھینک یو لیٹر ‘‘لکھنا امریکی انتظامیہ کا بڑا احساس ہے کہ افغانستان کا حل پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے

میرے خیال میں یہ بہت بڑی بریک تھرو ہے،ہماری ملٹری اسٹیبلشمنٹ، ہماری سیاسی اسٹیبلشمنٹ اور دوسرے جن کے صحیح فیصلوں کی وجہ سے آج یہ دورہ ممکن ہوا ہے،ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں پاکستان کا ایک کردار ہے جو وہ ادا بھی کررہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آپ لوگ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کی مارکیٹنگ نہیں کرسکے ایک کمرے میں بیٹھ کر آپ جتنی اچھی مرضی پراڈکٹ بنالیں جب تک آپ اس کو مارکیٹ نہیں کریں گے وہ نہیں بکے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں کو آزادی نہیں ملے گی‘ راج ناتھ سنگھ

آپ نے رد الفساد کیا اتنا بڑاآپریشن ، آپ کامیاب تھے لیکن آپ دنیا کو قائل نہیں کرپائے کہ یہ ہے نیا پاکستان،ڈونلڈ ٹرمپ صاحب انڈیا کے ساتھ اتنے نہیں ہیں جتنے باراک اوباما تھے۔

انہوں نے ابھی انڈیا پر ٹیرف لگایا ہے، میں یہاں پر آیا ہوں اپنے پاکستانی دوستوں کو اور پی ایم آفس کو میں نے کہا کہ انڈیا پر ٹیرف لگ چکا ہے یہ آپ کیلئے سنہری موقع ہے تو امریکا کیلئے برآمدات بڑھانے کا۔

عافیہ صدیقی کی رہائی کا کوئی امکان ہے؟ اس پر ساجد تارڑ نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ مسئلہ ہے مگر اس کو بہتر طریقے سے negotiate کیا جائے تو اس کے حل کا امکان ہے۔

(296 بار دیکھا گیا)

تبصرے