Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کشمیریوں کو آزادی نہیں ملے گی‘ راج ناتھ سنگھ

قومی نیوز پیر 22 جولائی 2019
کشمیریوں کو آزادی نہیں ملے گی‘ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی ….بھارتی وزیر دفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری جان لیں انہیں آزادی نہیں ملے گی ،مودی سرکار کو معلوم ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے بغیر بھی نکالا جا سکتا ہے مودی سرکار اس کا فن جانتی ہے ،راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی حریت پسند مذاکرات کی میز پر آ جائیں

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے ’اٹوٹ انگ ‘کے بھارتی دعوے کے غبارے سے خود ہی ہوا نکل گئی ہے۔

علاوہ ازیں نئی دہلی میں کارگل وجے دیواس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر کارگل جنگ کے موقع پر لڑنے والے بھارتی فوجیوں کی قربانیوں کو سراہا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی سیاچن کا دورہ بھی کرینگے،بھارتی وزیر دفاع کایہ بھی کہنا تھا کہ بالاکوٹ اسٹرائیک کے بعد اپنی فوج پر ملک کے اعتماد اور بھروسے میں اضافہ ہوا ہے۔

ہم نے کشمیری سیاسی قیادت کو بار بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اب کشمیری عوام جان لیں بھارت سے آزادی کبھی نہیں ملے گی۔ آپ کو پتہ ہے بغیر مذاکرات مسئلہ کشمیر حل کرنے کا کیا معنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عائشہ عمرنے انسٹا گرام اکائونٹ پرائیوٹ کردیا

انھوں نے کہا کہ جب میں وزیرداخلہ تھا تو کشمیریوں سے بات چیت کی بہت کوشش کی اتنی کوشش کسی نے نہ کی ہو گی۔

میں نے کشمیر کی سیاستی جماعتوں بشمول اس وقت کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی کہا کہ حریت پسندوں کو مذاکرات کی میز پر لائیں۔میں نے اسی پر بس نہیں کیا ایک پارلیمانی وفد بھی حریت قائدین کے پاس بھیجا مگر انھوں نے اس کو کوئی اہمیت نہیں دی ،مسلسل سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ حریت پسندوں نے لوگوں کے بچوں کو پتھرمارنے پر لگا کر ان کا مستقبل تباہ کر دیا ہے جبکہ ان کے اپنے بچے بیرون ملک پڑھائی کر رہے ہیں۔

(375 بار دیکھا گیا)

تبصرے