Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران فاروق کے پسماندگان کی حالت ابتر

قومی نیوز پیر 22 جولائی 2019
عمران فاروق کے پسماندگان کی حالت ابتر

لندن (قومی اخبار نیوز) ایم کیو ایم کے سابق مرکزی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ نذر اور ان کے 2 بیٹے عالی شان اور وجدان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور شمائلہ بے گھری کے خطرے سے بھی دوچار ہیں، کیونکہ ان کے فلیٹ کے مالک نے انہیں فلیٹ خالی کرنے کے نوٹس دے رکھے ہیں۔

شمائلہ فاروق نہ صرف شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں بلکہ وہ کئی ماہ سے مکان تلاش کررہی ہیں اور کوئی انہیں مکان کرائے پر دینے کو تیار نہیں ہے، نومبر 2016ء میں جبڑا ٹوٹ جانے کے بعد ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد سے وہ مکمل طورپر صحت یاب نہیں ہوسکی ہیں اور اب سہارے کے بغیر چل بھی نہیں سکتیں

یہ بھی پڑھیں : ایران نے 2برطانوی تیل بردار بحری جہاز پکڑلئے

9 سال قبل شوہر کے قتل کے بعد ابھی تک کسی نے ان کی اور ان کے بیٹوں کی خیر خبر نہیں لی، اس وقت وہ ایک پیزا شاپ اور میکانک کی ورک شاپ کے اوپر ایک چھوٹے سے بوسیدہ فلیٹ میں مقیم ہیں، اس کا ایک دروازہ ایک سڑک پر کھلتا ہے، جہاں اکثر منشیات فروش اور رات کو بے گھر افراد گھومتے رہتے ہیں۔

اس نمائندے نے حال ہی خبر دی تھی کہ شمائلہ فاروق صحت کے مسائل کی وجہ سے تقریباً مفلوج ہوگئی ہیں اور اب ڈاکٹر ان کا معائنہ کرے گا تاکہ وہ رعایتی شرح پر دوائیں حاصل کرسکیں۔

(280 بار دیکھا گیا)

تبصرے