Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عازمین حج کا رش،غلاف کعبہ کوتین میٹر اوپر کردیا گیا

قومی نیوز اتوار 21 جولائی 2019
عازمین حج کا رش،غلاف کعبہ کوتین میٹر اوپر کردیا گیا

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) عازمین حج کے رش کی وجہ سے غلاف کعبہ ( کسوہ) کے نچلے حصے کوجمعتہ المبارک سے زمین سے تین میٹر بلند کر دیا گیا جس کے بعد باقی حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپا گیا ہے۔ سفید کپڑا جس سے کعبہ کو ڈھانپا گیا ہے اس کا عرض دو میٹر کے قریب ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الحرمین الشریفین کے امور کی انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کو غلافِ کعبہ (کِسوہ) کے نچلے حصّے کو زمین سے 3 میٹر بلند کر دیا گیا۔ اس کے بعد باقی رہ جانے والے حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ حج بیت اللہ کے اختتام پر حسب معمول کسوہ کو پرانی حالت پہ بحال کردیا جائے گا۔

(354 بار دیکھا گیا)

تبصرے