Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ملزم عاطف کو انویسٹرز کے ڈیڑھ ارب روپے دینا تھے

ویب ڈیسک اتوار 21 جولائی 2019
ملزم عاطف کو انویسٹرز کے ڈیڑھ ارب روپے دینا تھے

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں مرید عباس سمیت دوہرے قتل میں اہم پیش رفت ، پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ذرائع کے مطابق ملزم عاطف نے مبینہ انویسٹرز کو ایک ارب 56 کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار کی رقم ادا کرنی تھی،تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں نیوز اینکر مرید عباس کے قتل کا معاملہ ملزم عاطف نے شراکت داروں سے کتنی رقم وصول کی

رپورٹ تیار کرلی گئی تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم عاطف نے مبینہ انویسٹرز کو ایک ارب 56 کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار کی رقم ادا کرنی تھی، عاطف سرمایہ کاروں کو مجموعی رقم پر ماہانہ 30 کروڑ 15 لاکھ بیس ہزار روپے منافع دیتا تھا مقتول مرید عباس عاطف زمان کو گیارہ کروڑ 72 لاکھ پچاس ہزار روپے دے چکا تھا

رپورٹ کے مطابق مقتول مرید عباس کو دو کروڑ 93 لاکھ بارہ ہزار ماہانہ منافع ملنا تھا . عاطف مجموعی طور پر 26 افراد سے 1 ارب 20 کروڑ 25 لاکھ 6 ہزار کی رقم لے چکا تھا ، مقتول خضرحیات کے بھی عاطف زمان کے پاس ایک کروڑ 58 لاکھ روپے موجود تھے دوسری جانب مالی دھوکہ دہی کی تحقیقات کے لیے پولیس چیف کو خط بھیجا گیا ہے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس صرف دوہرے قتل کی تفتیش کا مینڈیٹ ہے ، مالی فراڈ کے متاثرین میں سے کسی نے بھی کاروباری دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروانے کے لیے رابطہ نہیں کیا تفتیشی ٹیم نے نیب سے تحقیقات کے لیے کراچی پولیس چیف کو تحریری طور پر آگاہ کردیا . پولیس چیف نیب تفتیش کی درخواست آئی جی سندھ کو ارسال کریں گے , جسکے بعد آئی جی سندھ نیب تفتیش کی درخواست چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کریں گے۔

(344 بار دیکھا گیا)

تبصرے