Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت ،گائے کے نام پر مزید تین مسلمان شہید

ویب ڈیسک هفته 20 جولائی 2019
بھارت ،گائے کے نام پر مزید  تین مسلمان شہید

نئی دہلی …بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں نے مویشی چوری کے الزام میں تین افراد کو قتل کردیا۔بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ایک گائوں میں ’گائو ماتا‘ کی حفاظت کے نام پر تین افراد کو مویشی چوری کے الزام میں تشدد کر کے شہید کر دیا جبکہ چوتھے شخص کی حالت انتہائی نازک ہے۔

شہیدمسلمان ایک ٹرک میں مویشی لاد کر جا رہے تھے کہ گائوں کے لوگوں نے انہیں روک لیا اور گائے کی چوری کے الزام میں اْن پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کتے کے بدلے گھر، پلاٹ اور کارخانہ

پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقتولین کے گائوں کے لوگوں نے اسپتال کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ 2015 سے لے کر اب تک 44افراد گائے کے تحفظ کے نام پر شہید کیے جا چکے ہیں۔

(89 بار دیکھا گیا)

تبصرے