Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شیرشاہ مارکیٹ میں ڈراؤنی مخلوق کا خوف

ویب ڈیسک هفته 20 جولائی 2019
شیرشاہ مارکیٹ میں ڈراؤنی مخلوق کا خوف

کراچی …شیرشاہ کباڑی مارکیٹ رات کے اوقات میں سنسان ہوتی ہے، ایسے میں آ ٹھ روز قبل ایک چوکیدار گلزار نے کتوں کی غیرمعمولی بھوکنے کی آ واز سنی تاہم چند قدم آ گے جا کر دیکھا تو اسے کچھ عجیب محسوس ہوا۔

پچیس سال سے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے اس چوکیدار نے کبھی ایسا کچھ ماضی میں محسوس ہی نہ کیا تھا، بقول اسکے وہاں کوئی عجیب سے مخلوق تھی جس کا رنگ کالا اور آ نکھیں ٹارچ لائٹ کی طرح روشن تھی۔صرف یہ نہیں بلکے اسکے اگلے ہی روز چوکیدار عبدالقیوم نے بھی اسی عجیب سی نظر آ نے والی چیز کو دیکھا، 5 فٹ لمبی،20 فٹ اونچی چھلانگ لگانے والی ڈراؤنی مخلوق کا رنگ کالا اور آ نکھیں روشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اورملالہ پسندیدہ شخصیات

ان افراد کا کہنا ہے کہ شیرشاہ مسلم گودام میں 11 بکروں کو ہلاک بھی اسی مخلوق نے کیا جس کی وجہ سے اب اس مارکیٹ میں خوف ہے اور تاجر جلدی دکانیں بند کرنے لگے ہیں۔کباڑی مارکیٹ کے تاجروں نے پولیس کو زبانی اطلاع دے دی، مارکیٹ کے قریب قائم جہان آ باد پولیس چوکی کے افسر کے مطابق ان واقعات کی اطاعات تو آ ئی ہیں۔

چوکیداروں اور دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ یہ چیز اتنی خوف ناک ہے کہ اسکے قریب جانے سے بھی ڈر لگتا ہے تاہم کئی لوگوں کو ڈرانے والے اس عجیب سے مخلوق کی موجودگی کوئی شرارت ہے یا سنجیدہ مسئلہ ہے ابھی اسکی تحقیقات جاری ہے۔

(453 بار دیکھا گیا)

تبصرے