Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 16 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

صوبائی انتخابات ، قبائلی علاقوں میں پولنگ جاری

قومی نیوز هفته 20 جولائی 2019
صوبائی انتخابات ، قبائلی علاقوں میں پولنگ جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے پہلے انتخابات ہونے کی وجہ سے قبائلی عوام بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں اور ووٹ ڈالنے کے لیے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان امریکا روانہ

شمالی و جنوبی وزیرستان، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر، مہمند اور سابقہ ایف آر کے علاقوں میں شہری پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔

پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں پولیس اور آرمی کے جوان تعینات ہیں۔1897 پولنگ اسٹیشنز کے باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہیں جبکہ 554 حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہیں۔

خیبر پختون خوا میں ضم ہونے والے 7 اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر مجموعی طور پر 28 لاکھ، ایک ہزار 834 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

قبائلی اضلاع کے لیے خیبر پختون خوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر قبائلی عوام اپنے ووٹوں سے نمائندوں کا انتخاب کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں: عمرا ن خان واشنگٹن میں جلسے سے خطاب کرینگے

انتخابات میں مجموعی طور پر 281 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں 202 آزاد امیدوار شامل ہیں۔حکومتی جماعت تحریکِ انصاف نے تمام 16 حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں

جمعیت علمائے اسلام ف کے 15، اے این پی کے 14، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے 13-13 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون نے 5 اور قومی وطن پارٹی نے 3 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

(202 بار دیکھا گیا)

تبصرے