Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان اورملالہ پسندیدہ شخصیات

ویب ڈیسک هفته 20 جولائی 2019
عمران خان اورملالہ پسندیدہ شخصیات

لندن… وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رواں سال سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔برطانوی گلوبل پبلیکیشن ’’یوگوو‘‘ نے حال ہی میں ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 2019 میں سب سے زیادہ پسند اور سراہا گیا،اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں۔

فہرست میں مردوں میں پہلے نمبر پر بل گیٹس، دوسرے پر باراک اوباما، تیسرے پر چینی اداکار جیکی چین، چوتھے پر چینی صدر شی جن پنگ اورپانچویں نمبر پر چینی بزنس مین جیک ما شامل ہیں۔فہرست میں چھٹے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بارہویں پر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن شامل ہیں جب کہ وزیر اعظم عمران خان کا فہرست میں17 واں نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکس دیں اور سکون سے سوئیں‘ عمران خان

یوگوو کی جانب سے جاری کردہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست کے مطابق مشیل اوباما پہلے اورملالہ یوسف زئی چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔

(386 بار دیکھا گیا)

تبصرے