Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی معیشت کو بھی جھٹکے،قرضے کی ضرورت پڑگئی

قومی نیوز جمعه 19 جولائی 2019
بھارتی معیشت کو بھی جھٹکے،قرضے کی ضرورت پڑگئی

دہلی … مودی حکومت کے پیش کردہ جعلی اعداد و شمار کی قلعی کھلنے لگی‘ بھارت کو عالمی اداروں سے قرض لینے کی ضرورت پڑگئی ہے جس پر بھارتی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ابتداء ہے اور ملک آگے جاکر ملکی قرضوں کے جال میں پھنس سکتا ہے‘ بھارتی روپے کی قدر بھی تیزی سے گرسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاشی ترقی کے حوالے سے مودی حکومت کے دعوئوں پر عالمی اور بھارتی ماہرین مشکوک کا اظہار کررہے تھے‘ جن میں حال ہی میں استعفیٰ پر مجبور کئے جانے والے بھارتی مرکزی بینک کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

بھارت کے سیکریٹری خزانہ سوبھاش چندراگرگ نے اشارہ دیا ہے کہ مودی حکومت اس برس بیرونی ذرائع سے 10 ارب ڈالرز کا قرضہ حاصل کرے گی‘ یہ بہت اہم ہوگا کیونکہ بھارت میں نجی سرمایہ کاری گزشتہ کی برسوں سے بہت ہی کم چلی آرہی ہے‘ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ نجی کمپنیوں نے 2004ء سے لے کر 2011ء کے درمیان کے رصے میں دھڑا دھڑ قرضے لئے اور انہیں واپس کرنے میں اب تک مشکل محسوس کررہی ہیں‘ تاہم بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالروں میں قرضے لیتی ہے

یہ بھی پڑھیں : ویڈیواسکینڈل ،ناصربٹ نے خاموشی توڑ دی

روپے کی قدر میں کمی آنا نظر آتا ہے کیونکہ انڈیا کا افراط زر امریکی افراط زر سے کافی زیادہ ہے‘ پھر ڈالروں کی صورت میں لئے گئے کم شرح سود پر بیرونی قرضوں کی واپسی مہنگی پڑے گی کیونکہ بعد میں حکومت کو مہنگے داموں پر امریکی ڈالر خرید کر قرضہ اور اس پر بننے والا سود واپس کرنا ہوگا

اس کے علاوہ اس سے روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہونا شروع ہوجائے گی جس سے انڈیا کی برآمدات متاثر ہوں گی جبکہ درآمدات سستی ہوجائیں گی اور مقامی پروڈکٹس کو نقصان پہنچے گا‘ کچھ بھارتی ماہرین کہتے ہیں کہ اب انڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر 428 ارب ڈالر ہیں‘ ایسے میں 10 ارب ڈالر قرض سے کوئی زیادہ نقصان تو نہیں ہوگا لیکن یہ مستقل جال بھی بن سکتا ہے۔

(468 بار دیکھا گیا)

تبصرے