Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انڈرانوائیسنگ اور غلط اعدادو شمار پرکاروائی ہوگی

قومی نیوز جمعه 19 جولائی 2019
انڈرانوائیسنگ اور غلط اعدادو شمار پرکاروائی ہوگی

اسلام آباد…چیئرمین ایف بی آ ر سید محمد شبر زیدی نے کاروباری برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف اسمگلنگ اشیاء کی تجارت سے باز رہیں بلکہ درآ مدی اشیاء کی انڈر انوائیسنگ اور غلط اعدادوشمار دینے سے بھی گریز کریں۔

کوئی بھی درآ مد کنندہ یا اس کا ایجنٹ ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان کو اسمگلنگ اشیاء کی نقل و تجارت کی بدولت شدید معاشی خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش

اس سے لوکل صنعت اور سرمایہ کاری کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ وزیراعظم نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت کاروائی کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ پاکستان کسٹمز نے ان ہدایات کی تعمیل میں انفورسمنٹ ایکشنز کو مزید تیز کر دیا ہے۔

(2060 بار دیکھا گیا)

تبصرے