Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آمنہ الیاس اوردانش تیمورکی فلموں میں مقابلہ

وسیم خان جمعه 19 جولائی 2019
آمنہ الیاس اوردانش تیمورکی فلموں میں مقابلہ

کراچی…آج 2 پاکستانی فلموں کے درمیان مقابلہ ہوگا‘ جس میں ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو‘‘ اور آمنہ الیاس کی ’’ریڈی اسٹیڈی نو‘‘ شامل ہے۔ دونوں فلموں کی نمائش آج ملک بھر کے سینماگھروں میں کی جارہی ہے‘ فلمساز وہدایتکار ہ سنگیتا کی فلم کی کاسٹ میں دانش تیمور ‘ قرۃ العین عینی‘ متیرا‘ نمرہ خان ‘ ساجد حسن اور خود سنگیتا شامل ہیں۔

جبکہ ریڈی اسٹیڈی نو کی کاسٹ میں آمنہ الیاس‘ اشرف خان‘ نرگس رشید‘ اسماعیل تارا ‘ نیر اعجاز ‘ سلمان شاہد ‘ زین افضل ‘ فیصل سیف شامل ہیں۔موسیقی باقر عباس نے ترتیب دی ہے۔ دونوں فلموں کی اسٹو ڈیو رپورٹ اچھی نکلی ہے۔ فلم ریڈی اسٹیڈی نو میں آمنہ الیاس سولو ہیروئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حمائمہ ملک نے مومنہ مستحسن کو پرچی قرار دے دیا

جبکہ فلم صرف تم ہی تو ہو‘ دانش تیمور کے فلمی کیریئر کے مستقبل کا بھی فیصلہ کرے گی۔ دانش تیمور کے پاس اس وقت کوئی فلم نہیں ہے۔ سنگیتا نے اپنی فلم میں نئی ہیروئن قرۃ العین عینی متعارف کرائی ہے۔ جس کو سنگیتا فلم انڈسٹری میں ایک خوشگوار اضافہ قرارد یاہے۔

(1919 بار دیکھا گیا)

تبصرے