Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا نے ترکی کو ایف 35 پروگرام سے باہر کردیا

قومی نیوز جمعرات 18 جولائی 2019
امریکا نے ترکی کو ایف 35 پروگرام سے باہر کردیا

کراچی …روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پر امریکا نے ترکی کو ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام سے باہر کردیا۔

ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق روس سے میزائل دفاعی نظام خریدنے پر ترکی نیٹو پروگرام کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ روسی ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا فیصلہ ایف 35 کے حصول کو ناممکن بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرسکتے ہیں، امریکی ماہرین

ترجمان کے مطابق واشنگٹن نے ترکی کو اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کی کئی بار پیشکش کی تھی لیکن ترکی کی جانب سے روسی سسٹم کی خریداری نیٹو کے ساتھ وعدے کی خلاف ورزی ہے۔

ترکی نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹنر کو پروگرام سے نکالنا انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

(506 بار دیکھا گیا)

تبصرے