Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جسے چاہو اٹھا لیتے ہو،سپریم کورٹ پولیس پر برہم

قومی نیوز جمعرات 18 جولائی 2019
جسے چاہو اٹھا لیتے ہو،سپریم کورٹ پولیس پر  برہم

کراچی… سپریم کورٹ نے شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے سے متعلق ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف محکمہ سندھ پولیس کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے بندے اٹھا کر سمجھتے ہو تمہاری رعایا ہے؟ جس کو چاہو اٹھا لیتے ہو،نوکر سمجھتے ہو شہریوں کو ؟؟

تمہارے غلام ہیں یہ لوگ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو 2 پولیس افسران کی ٹریبونل سے بحالی کیخلاف محکمہ پولیس کی اپیل کی سماعت ہوئی،شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر عدالت پولیس افسران پر برہم ہوگئی،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے بندے اٹھا کر سمجھتے ہو تمہاری رعایا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : بھارتی سرکار اور میڈیا کی قلابازیاں

جس کو چاہو اٹھا لیتے ہو،سب انسپکٹر ارشاد جٹ نے جواب دیا کہ مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے لائے تھے،عدالت نے ریمارکس دیئے یہ تمہارے نوکر ہیں جو تھانے آئیں گے ؟؟ جس سے تفتیش کرنی ہو خود جایا کرو،جسٹس گلزار احمد نے پولیس افسران پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ نوکر سمجھتے ہو شہریوں کو ؟ تمہارے غلام ہیں یہ لوگ؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ اے وی سی سی کے سب انسپکٹرز محمد یونس اور ارشاد جٹ نے 3شہریوں کو غیرقانونی طور پر لاک اپ کیا جس پر محکمہ نے دونوں افسران کو برطرف کیالیکن سروس ٹریبونل نے ملزمان کو بحال کرنے کا حکم دے دیا،لہٰذا دونوں افسران کی برطرفی کا حکم بحال کیا جائے،عدالت نے محکمہ پولیس کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

(308 بار دیکھا گیا)

تبصرے