Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 08 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

روسی ماڈل نے ملائیشیاکے سابق بادشاہ سے طلاق لے لی

قومی نیوز جمعرات 18 جولائی 2019
روسی ماڈل نے ملائیشیاکے سابق بادشاہ سے طلاق لے لی

کوالالمپور … ملائیشیاکے سابق بادشاہ سلطان محمد پنجم سے روسی ماڈل گرل سابق مس ماسکو ریحانہ اوکسانہ دیوے دنیا نے بھی طلاق لے لی۔ سلطان محمد پنجم کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ روسی ماڈل گرل سے شادی کرنے پر تخت وتاج گنوانے والے سابق بادشاہ ملائیشیا کو اب دوسری بیوی اور بیٹے سے بھی ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بے وقت بانگ دینے پر فرانسیسی مرغا گرفتار

کیونکہ ملائیشیا کا تخت وتاج چھوڑنے کے علاوہ پہلی بیوی کوطلاق دے کر روسی حسینہ سے شادی کرنے والے سلطان محمد پنجم سے ان کی محبوبہ دوسری بیو ی روسی ماڈل گرل نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے۔ عدالت میں اپنے بیٹے کا ہزاروں ڈالر ماہانہ نان ونفقہ بھی طلب کیا ہے۔

جس کیلئے شرعی کورٹ میں شرعی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے‘ واضح رہے کہ طلاق لینے پر روسی ماڈل گرل کو مہر میں لاکھوں ڈالر ملیں گے‘ ملائیشین میڈیا نے سلطان محمد پنجم کو ایک بے بس اور لاچار انسان قرار دیا ہے‘ جو روسی ماڈل گرل اور سابق مس ماسکو سے عشق میں مبتلا ہوکر نہ صر ف اپنی خاندانی بادشاہت سے ہاتھ دھوبیٹھے‘ بلکہ اب طلاق کے بعد اپنی دوسری بیوی اور بچے سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

(494 بار دیکھا گیا)

تبصرے