Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرسکتے ہیں، امریکی ماہرین

قومی نیوز جمعرات 18 جولائی 2019
سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرسکتے ہیں، امریکی ماہرین

نیویارک … امریکی اقتصادی ماہرین نے قراردیا ہے کہ اگر پاکستان میں سیاسی حالات سازگار ہو جائیں اور عدالتیں کرپٹ لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں تو مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرسکتے ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ریکارڈ غیر ملکی دوروں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کار بھارت میں کاروبار کرنے کو تیار نہیں۔

امریکی اقتصادی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ عالمی تجارتی کمپنیوں کے مالکان کو خدشہ ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی انکے سرمائے کو نقصان پہنچا سکتی ہے ، اسلئے اب بھی انکا رخ چین اور بنگلہ دیش کی جانب زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امپائرنگ اور باؤنڈریز کا قانون ہرجگہ زیربحث

امریکہ میں مقیم کئی پاکستانی سرمایہ کار اپنے وطن پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ الجھن کا شکار ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری جو ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں بدقسمتی سے انکے لائف سٹائل اور گھمنڈ کی وجہ سے کئی پاکستانی بزنس مین ان سے کترا رہے ہیں۔

(2222 بار دیکھا گیا)

تبصرے