Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گھوٹکی، این اے 205 میں ضمنی انتخاب کی گہما گہمی

ویب ڈیسک جمعرات 18 جولائی 2019
گھوٹکی، این اے 205 میں ضمنی انتخاب کی گہما گہمی

گھوٹکی … حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخاب 23 جولائی کو ہوگا جس کے لئے عوام پرجوش ہیں۔ پینے کا صاف پانی، اسکول، اسپتال اور صاف ستھرا ماحول یہاں کے عوام کے دیرینہ مسائل ہیں۔این اے 205 ٹو تحصیل خانپور مہر اور تحصیل گھوٹکی پر مشتمل ہے۔حلقے کی کل آبادی 7 لاکھ 95 ہزار 754 ہے۔

ضمنی انتخاب کے لئے تین لاکھ 39 ہزار 699 ووٹرز کے لئے 285 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔پیپلزپارٹی سے سابق وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور جی ڈی اے کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمد علی مہر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے205 میں دیگر آٹھ امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فضائی میزبانوں کیلئے پی آئی اے کانیا حکم نامہ

واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سردار علی محمد خان مہر ق لیگ کی حکومت اور مشرف دور میں وزیر اعلیٰ سندھ بھی رہ چکے ہیں۔

(200 بار دیکھا گیا)

تبصرے