Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

افغان طالبان کی حکومت کے آثار ظاہر ہونا شروع

ویب ڈیسک جمعرات 18 جولائی 2019
افغان طالبان کی حکومت کے آثار ظاہر ہونا شروع

کابل … امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی سے قبل ہی افغان طالبان کی حکومت کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے شہر بدخشاں میں دنیا کی سب سے بڑی لاجورد کی کان کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا‘ جبکہ افغانستان کے کئی صوبوںکے سابق جہادی کمانڈروں او ر قبائلی عمائدین نے طالبان کے امیر کی تحریری بیعت کرکے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا‘ جبکہ طالبان کے دعوت وارشاد کمیشن نے پائیدار امن کیلئے عوامی رابطے تیز کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا نے ترکی کو ایف 35 پروگرام سے باہر کردیا

ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ماہ سے دنیا کی سب سے بڑی لاجورد کی کان میں کام بند تھا۔ قومی مشیروں نے یہ کان طالبان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب افغان طالبان کے کمانڈر نے کان کا کنٹرول سنبھال لیا۔

کان پر تعینات 20 افغان فوجیوں نے بغیر مزاحمت کے اپنے آپ کو طالبان کمانڈر کے حوالے کردیا۔ جنہیں بعد میں اسلحہ سمیت رہا کردیا گیا۔

(451 بار دیکھا گیا)

تبصرے