Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جج کی ویڈیوپانچ کروڑروپے میں فروخت ہوئی

ویب ڈیسک بدھ 17 جولائی 2019
جج کی ویڈیوپانچ کروڑروپے میں فروخت ہوئی

اسلام آباد … جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے والے مرکزی کردار طارق محمود کا نام منظر عام پر آنے کے بعد یہ معاملہ مزید طول پکڑتا دکھائی دے رہا ہے‘ ہر گزرنے دن کے ساتھ نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

تفتیشی اداروں سے جڑے اہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جج ارشد ملک کی غیر اخلاقی ویڈیو میاں طارق محمود نے ہی بنائی تھی جسے مسلم لیگ (ن) کو خطیر رقم میں فروخت کی گئی۔

اس ویڈیو کو استعمال کرکے میاں طارق نے نہ صرف سزائے موت پانے والے اپنے بھائی کی ضمانت کرائی بلکہ 5 کروڑ روپے بھی کمائے۔ واضح رہے کہ اس ویڈیو کا ذکر جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلقی میں بھی کیا ہے۔

میاں طارق کا بھائی میاں ادریس 2002ء میں منشیات کیس میں پکڑا گیا اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت سنائی تھی‘ میاں ارشد کا کیس ارشد ملک کی عدالت میں چل رہا تھا۔

جج ہونے کے ناطے ارشد ملک کے مختلف وکلاء سے ذاتی مراسم بھی تھے چنانچہ مذکورہ وکیل کی مدد سے میاں طارق نے اس محفل نشاط میں جج ارشد ملک کو بھی مدعو کرلیا اور پھر خلوت کے لمحات کی غیر اخلاقی خفیہ ویڈیو بنالی‘ اس زمانے میں اسمارٹ فون اتنے عام نہیں ہوئے تھے لہٰذا اس کام کے لئے ویڈیو کیمرہ استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کو سزا دباؤپر سنائی‘ویڈیو جاری

ویڈیو بنانے کا علم جج ارشد ملک کو نہ ہوسکا‘ انہیں اس وقت پتہ چلا جب میاں طارق محمود نے خود انہیں ویڈیو کا کچھ حصہ چلا کر دکھایا‘ ویڈیو دیکھ کر ارشد ملک کے ہوش اُڑ گئے۔ بعدازاں اس بلیک میلنگ کے نتیجے میں میاں طارق اپنے بھائی کی ضمانت کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس کامیابی کے بعد میاں طارق محمود نے اس کام کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ نیٹ ورک بعدازاں اسلام آباد سے دبئی تک پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق جب نواز شریف کے ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک کی عدالت میں شروع ہوئی تو میاں طارق کو 16 برس قبل بنائی گئی ویڈیو یاد آئی جو اس نے اب تک سنبھال کر رکھی ہوئی تھی‘ میاں طارق محمود اس عرصے میں ایک بلیک میلر بن چکا تھا‘ لہٰذا اُسے اس ویڈیو کی قدرو قیمت کا بخوبی اندازہ ہوگیا تھا‘ چنانچہ اُس نے ویڈیو کی قیمت 20 کروڑ روپے طلب کئے‘ تاہم معاملہ سوا 5 کروڑ روپے میں طے ہوا‘ (ن) لیگ کے پاس ویڈیو پہنچ جانے پر اصل گیم شروع ہوا۔

(232 بار دیکھا گیا)

تبصرے