Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نئے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے حلف اٹھالیا

قومی نیوز بدھ 17 جولائی 2019
نئے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے حلف اٹھالیا

کراچی…کراچی پولیس کے نئے سربراہ غلام نبی میمن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، کراچی پولیس آفس پہنچنے پر اعلیٰ افسران نے غلام نبی میمن کا استقبال کیا،ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کراچی پولیس آفس میں آمد پر ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی و دیگر سینئر پولیس افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے چارج چھوڑ نے پر بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھال لیا اور دونوں افسران نے کمانڈ اسٹک کا تبادلہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا،سبکدوش ہونے والے کراچی پولیس امیر احمد شیخ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،پولیس چیف غلام نبی میمن اور دیگر سینئر افسران نے انہیں پورے اعزازکے ساتھ کراچی پولیس آفس سے رخصت کیا۔

(267 بار دیکھا گیا)

تبصرے