Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عاطف زمان کی جائیداد سامنے آگئیں

ویب ڈیسک بدھ 17 جولائی 2019
عاطف زمان کی جائیداد سامنے آگئیں

کراچی … ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مرکزی ملزم عاطف زمان کی جائیداد، زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں تفتیشی ذرائع نے عاطف زمان کی جائیداد اور زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات کا پتا لگا لیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق عاطف زمان کے پاس نیا ناظم آباد میں ایک پلاٹ ہے، نیشنل ہائی وے پر 2 ایکڑ کی زمین ہے، ملزم کی ملکیت میں 4 لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مرید عباس قتل ، بڑے مالیاتی اسکینڈل کا انکشاف

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم عاطف زمان کی ملکیت میں ڈیفنس میں 2 فلیٹ بھی ہیں، ایک فلیٹ میں مقتول مرید عباس اور ایک میں عاطف زمان رہتا تھا۔

(227 بار دیکھا گیا)

تبصرے