Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انوشہ ، اسحاق ڈار کو ’انکل‘ کہتی تھی مگر حقیقت اور تھی،ماروی میمن

ویب ڈیسک بدھ 17 جولائی 2019
انوشہ ، اسحاق ڈار کو ’انکل‘ کہتی تھی مگر حقیقت اور تھی،ماروی میمن

اسلام آباد … مسلم لیگ نواز کی رہنما ماروی میمن نے اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔ماروی میمن نے ٹوئٹر پر اپنے فالورز سے کہاکہ مجھ سے بار بار پوچھنا بند کرو اور میری پریس کانفرنس کا انتظار کرو، انوشہ رحمان ، اسحاق ڈار کو ’انکل‘ کہتی تھی مگر حقیقت میں کچھ اور تھی۔

ڈار انکل نے میرے سامنے جو انوشہ کے بارے میں کہا وہ جلد بتائوں گی۔ اسحاق ڈار نے مجھے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ انوشہ کے صرف انکل ہیں، یہ اب ایک مضحکہ خیز تکون لگتی ہے لیکن اس وقت میرے لیے یہ خود کش حملے سے کم نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کترینہ کیف بھی سلمان کی باڈی کی دیوانی

چوہدری نثار پر تنقید کے حوالے سے ماروی میمن نے کہا کہ ن لیگ میں چوہدری نثار کو ان کے سامنے برا بھلا کہا گیا جس پر انہیں برا لگتا تھا، چوہدری نثار تمام لوگوں میں عقلمند ترین آدمی ہیں۔

انہوں نے جو کہا وہ سچ ثابت ہورہا ہے ، انہوں نے ہی تم لوگوں سے نہیں کہا بلکہ میں بھی تمہیں سچ بتائوں گی، پھر چوہدری نثار اور میری باتوں کا موازنہ کرتے رہنا، پھر تم لوگوں کو چوہدری نثار کے قد کاٹھ کا اندازہ ہوگا۔

اسحاق ڈار کے حوالے سے ماوری میمن کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مسٹر لندن خوفزدہ ہو کر بلیک میل ہوگئے ، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

(292 بار دیکھا گیا)

تبصرے