Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اندرون ملک فضائی کرایوں میں 20 ہزار تک کمی

قومی نیوز بدھ 17 جولائی 2019
اندرون ملک فضائی کرایوں میں 20 ہزار تک کمی

کراچی …فضائی سفر کرنے والوں کیلئے خوش خبری، اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ کرایہ 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا، کرائے میں کمی کی وجہ ڈومیسٹک آپریشن میں نجی ائیرلائن کے دو نئے طیاروں کی شمولیت بتائی گئی ہے۔

ٹریول ایجنٹس یحییٰ پولانی کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ ٹکٹ جو کافی عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ان میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قبروں پر بھی 1500 روپے تک ٹیکس لگانے کی تجویز

ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی نجی ائیرلائن شاہین ائیر کے بند ہونے اور نجی ائیرلائن ائیربلیو کی جانب سے ڈومیسٹک آپریشن کم کردینے کی وجہ سے اندرون ملک پروازوں کی تعداد بہت کم رہ گئی تھی جب کہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے اصول کے تحت اندرون ملک فضائی کرایوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کے کرائے یورپ کے شہروں سے بڑھ گئے تھے۔

ائیربلیو کے ترجمان کے مطابق دو نئے ائیربس اے 320 طیارے ائیربلیو کے فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں جو اندرون ملک پروازوں پر استعمال ہوں گے، ائیربلیو کے پاس موجود طیاروں کی تعداد اب 10 ہوگئی ہے۔

(310 بار دیکھا گیا)

تبصرے