Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شاہد آفریدی کو بڑا عہدہ مل سکتا ہے

ویب ڈیسک منگل 16 جولائی 2019
شاہد آفریدی کو بڑا عہدہ مل سکتا ہے

اسلام آباد… شاہد آفریدی کو بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے؟، مایہ ناز آل راونڈرز نے پیر کے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، پاکستان کے سابق کپتان کو جلد اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی کو جلد بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات اسی سلسلے میں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کو کرکٹ بورڈ یا حکومت میں کوئی عہدہ مل سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :

ملاقات میں ہونے والی بات چیت سے متعلق کچھ واضح نہیں ہو سکا البتہ اس ملاقات پر کئی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

(275 بار دیکھا گیا)

تبصرے