Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی پولیس موبائلوں میں فیول ڈلوانے کے پیسے ختم

قومی نیوز منگل 16 جولائی 2019
کراچی پولیس موبائلوں میں فیول ڈلوانے کے پیسے ختم

کراچی …کراچی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار پولیس کے پاس پولیس موبائلوں میں فیول ڈلوانے کے لیے پیسے ختم ہوگئے۔جس کے بعد تھانیدار اور افسران جیب خرچ سے فیول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔حکام کے مطابق شہر میں پولیس کا پیٹرولنگ نظام شدید متاثر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہلی گیارہ سال بعد تاریخ دھرانے کیلئے پرعزم

علاقے کے تھانیدار اور افسران اپنے جیب خرچ سے یا ادھار فیول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔پولیس حکام نے پیسے ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ ختم ہوچکا ہے۔ نیا بجٹ آنے تک موبائلوں میں سرکاری خرچ سے فیول نہیں ڈلوایا جاسکتا۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ شہر میں گشت کا نظام متاثر نہ ہو اس کے لیے فی الحال عارضی بنیادوں پر فیول کا انتظام کیا جارہا ہے۔

(439 بار دیکھا گیا)

تبصرے