Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ریکوڈک‘مقدمہ جیتنے والی کمپنی مذاکرات کیلئے تیار

ویب ڈیسک منگل 16 جولائی 2019
ریکوڈک‘مقدمہ جیتنے والی کمپنی مذاکرات کیلئے تیار

لندن …حکومت پاکستان سے 7 سال کی قانونی جنگ کے بعد 6 ارب ڈالر کا مقدمہ جیتنے والی لندن میں ان لسٹ چلی کی مائنر انٹوفاگاسٹا نے پاکستان کو مذاکرات کے ذریعے تصفیئے کی پیشکش کی ہے۔

ایک نیوز رپورٹ کے مطابق کمپنی کے حق میں فیصلے کے بعد چلی کی مائنر انٹوفاگاسٹا کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 4.4 فیصد بڑھ کر 900.6پنس تک پہنچ گئی ہے لیکن اس بات کی وارننگ موجود ہے کہ تیٹھیان کاپر کمپنی اور کینیڈا کی بارک گولڈ پاکستان سے رقم حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شاہد آفریدی کو بڑا عہدہ مل سکتا ہے

انویسٹک میں تجزیہ کاروں نے پیر کو بتایا کہ انٹوفاگاسٹا کیلئے ہرجانے کے مقدمے میں جیت ایک مثبت خبر ہے لیکن جب تک رقم بینک میں نہ آجائے، اس وقت تک کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔

تیٹھیان کے چیئرمین ولیم ہائیس کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تصفیئے کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہیں اور اس تنازعے کے اختتام تک اپنے کمرشل مفادات اور قانونی حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

(193 بار دیکھا گیا)

تبصرے