Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عائشہ عمرنے انسٹا گرام اکائونٹ پرائیوٹ کردیا

ویب ڈیسک منگل 16 جولائی 2019
عائشہ عمرنے انسٹا گرام اکائونٹ پرائیوٹ کردیا

کراچی… معروف فلمی و ڈرامہ اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔عائشہ عمر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنا اکائونٹ پرائیویٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں انسٹا گرام پر ڈی جے اور موسیقی سے متعلق اپنی تمام اسٹوریز خارج کر رہی ہوں اور آپ سب کی نفرت کا شکریہ۔

عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جلد اپنا اکاونٹ پبلک سے پرائیویٹ کر رہی ہوں جہاں میں اپنی تمام اسٹوریز اور دیگر تصاویر صرف اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے شیئر کر سکوں گی در حقیقت مجھے یہ پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا کیوں کہ مجھے زندگی میں منفی خیالات کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیما مالنی کی جھاڑو لگانے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے بہت سے دوست میری اسٹوری پر یہ میسج کرتے رہتے ہیں کہ میں اپنی سیرو تفریح کے حوالیسے کوئی اسٹوری پوسٹ نہ کروں۔ لیکن دوسری جانب محبت سے بھرپور ہزاروں پیغامات ایسے بھی ہیں جوکہ میری سیرو تفریح بالخصوص موسیقی کی ویڈیوز شیئر سے روکنے پر منع کر رہے ہیں اور مزید ویڈیوز جاری رکھنے کا کہہ رہے ہیں۔

عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے مثبت پیغامات مجھ کو پر جوش اور جذبات بنا دیتے ہیں۔ ساتھ ہی اپنی فیملی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

(2452 بار دیکھا گیا)

تبصرے