Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرکٹ کا بانی پہلی بار حکمران بن گیا، برطانیہ میں جشن

قومی نیوز پیر 15 جولائی 2019
کرکٹ کا بانی پہلی بار حکمران بن گیا، برطانیہ میں جشن

انگلینڈ کے عالمی چیمپئن بننے پر برطانیہ بھر میں جشن کا سماں ہے۔ لندن کے تاریخی لارڈز میدان میں بھی انگلش تماشائیوں نے بھرپور جشن منایا۔

نوجوان، بچے، بوڑھے اور خواتین اپنی ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی پر رقص کر رہے تھے۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ پورے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور تماشائیوں اور اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

گراؤنڈ کے باہر سڑکوں پر ٹریفک جام تھا اور لوگ ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر مبارک باد دے رہے تھے۔

1966 میں انگلینڈ نے اسی لندن شہر میں پہلی بار ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ویمبلے اسٹیڈیم میں جیتا تھا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ1966 کے بعد اس شہر میں پہلی بار اس طرح کے جشن کا سماں ہے۔سڑکوں پر شہری روائتی انداز میں رقص کر رہے تھے اور نعرے بھی لگا رہے تھے۔

سپر اوور کے وقت تماشائی نشستوں سے کھڑے ہوگئے تھے۔انگلش مداح مسلسل اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی میں مصروف تھے۔گراؤنڈ میں کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے ہارنیوالی ٹیمیں ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گی

واضح رہےلارڈز میں کئی نشیب و فراز آئے لیکن انگلش ٹیم نے مضبوط اعصاب کے ساتھ ہوم گراؤنڈ میں ورلڈکپ کی آخری جنگ بھرپور طریقے سے لڑ ی اور انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کی ۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر دو ایسی ٹیمیں آمنے سامنےتھیں جو ماضی میں ورلڈ کپ جیتنے کے معاملے میں بدقسمت رہیں تھیں۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 242 کے ہدف کے مقابلے میں 50 اوورز میں 241 رنز بنائے۔

ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

(1762 بار دیکھا گیا)

تبصرے