Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں ٹینکر چلانے والی بچی کی ویڈیو وائرل

قومی نیوز اتوار 14 جولائی 2019
کراچی میں ٹینکر چلانے والی بچی کی ویڈیو وائرل

کراچی …کراچی میں باپ کو فالج ہوجانے کے بعد معاشی حالات سے تنگ 8سال کی بچی خوشی کے واٹر ٹینکر چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 8سالہ خوشی نے شیرشاہ سے رشید آباد تک پانی کا ٹینکر چلایا ہے۔

ویڈیو میں جب بچی سے اس کے ٹینکر چلانے کی وجہ دریافت کی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ وہ لوگ غریب ہیں اور اس کے والد کو فالج ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹینکر چلانے پر مجبور ہے۔بچی خوشی کا کہنا تھا کہ اسے اسکول جانے کا بہت شوق ہے اور وہ پاک فوج میں جانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روزانہ نئی یادداشت کے ساتھ اٹھنے والی خاتون

اس واقعے سے متعلق ٹریفک پولیس سے دریافت کیا گیا کہ ایک بچی ٹینکر چلارہی ہے اور اگر یہ ٹینکر کسی حادثے کا شکار ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا؟ جس پر پولیس نے بتایا کہ بچی کی ٹینکر چلانے کی ویڈیو کسی اور مقصد کے تحت بنائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کچھ وقت پہلے بھی اس بچی کی ایک ویڈیو سامنے آچکی ہے جس میں وہ موٹر سائیکل چلا رہی تھی اور اب ٹینکر والی ویڈیو سامنے لائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی ویسٹ کے ایریا سے کسی بچی کے ٹینکر چلانے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

(444 بار دیکھا گیا)

تبصرے