Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حیدر منزل پر پروپیگنڈاکیا جارہا ہے،جلال محمود شاہ

قومی نیوز اتوار 14 جولائی 2019
حیدر منزل پر پروپیگنڈاکیا جارہا ہے،جلال محمود شاہ

کراچی… معروف سیاستدان اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سید جلال محمود شاہ نے حیدر منزل کے پلاٹ نمبر177 کی فروخت کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سید جی ایم سید کے پوتا اورحیدر منزل واقع پلاٹ نمبر 177 جمشید ٹائون ‘ نشترپارک کا قانونی وارث ہوں‘ میں نے یہ پلاٹ قانونی طریقے سے عمران عبدالستار کو فروخت کیاہے اور اب میرا اس پلاٹ پر کوئی کلیم نہیں ہے‘میں نے یہ پلاٹ اپنی مرضی سے بغیر کسی دبائو کے عمران عبدالستار کو فروخت کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے کچھ عناصر کی جانب سے الیکٹرونک میڈیا ‘ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر حیدر منزل کے پلاٹ کی فروخت کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے‘ جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں‘ آج کی پریس کانفرنس اسی سلسلے میں رکھی گئی ہے‘ انہوںنے کہا کہ وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیںکہ ان عناصر کو روکیں اور ان کے خلاف قانونی اقدام کریں‘ انہوںنے کہا ہے کہ اگر کسی نے کوئی بات کرنی ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : دوحاڈائیلاگ ، بدترین دشمن بھی ساتھ بیٹھ گئے

پریس کانفرنس میںکراؤن بلڈر کے مالک عمران عبدالستار بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کرکے یہ پلاٹ سید جلال محمود شاہ سے خریدا ہے اور باقاعدہ اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے کہ اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے یا کسی قسم کا مسئلہ ہے تو وہ سات یوم کے اندر رابطہ کریں‘مگر ہمیں مختلف طریقوں سے دھمکیاں دی جارہی ہیں جوکہ انتہائی قابل افسوس امر ہے ‘ انہوںنے کہا کہ اگر یہ پلاٹ قومی ورثہ ہوتا تو اس کا کہیں ذکر ہوتا مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

(276 بار دیکھا گیا)

تبصرے