Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فضائی میزبانوں کیلئے پی آئی اے کانیا حکم نامہ

ویب ڈیسک اتوار 14 جولائی 2019
فضائی میزبانوں کیلئے پی آئی اے کانیا حکم نامہ

کراچی … پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لئے ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیزکے انتقال پرمنظورکرنے کا فیصلہ کیا ہے ، احکامات جی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیر نے جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کیلئے نیاحکم نامہ جاری کردیا اور ایمرجنسی چھٹی کے لئے نئی تشریح ایجاد کر ڈالی۔

انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیز کے انتقال پر منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف انٹرنل استعمال کے لئے جاری ہدایت نامہ جای کردیا ہے۔احکامات جی ایم فلائٹ سروسزعامربشیرکی جانب سے جاری کئے گئے ، جس میں کہا گیا صرف والدین، سسر ساس یا سگے بھائی بہن کے انتقال کی صورت میں چھٹی منظور ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے ہراناہوگا

یاد رہے انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو ہر ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے چھٹیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، احکامات کے مطابق ڈیڈ لائین کے بعد کسی چھٹی کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل انتظامیہ نے ایئرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرنے کیلئے کہا تھا اور فضائی میزبانوں سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

(352 بار دیکھا گیا)

تبصرے