Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دال میں کچھ تو کالا ہے‘ بلاول بھٹو

قومی نیوز هفته 13 جولائی 2019
دال میں کچھ تو کالا ہے‘ بلاول بھٹو

سکھر …پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہیں پتا جج کی وڈیو کتنی سچی ہے کتنی نہیں، کچھ تو دال میں کالا ،معاملے کی شفاف تحقیقات ہونا چاہیے، اداروں کی آزادی کیلئے آخری دم تک لڑوں گا، ملک میں نالائق، نااہل سلیکٹڈ وزیر اعظم کو مسلط کیا گیا ، وہ سلیکٹڈ ہے، اس نالائق نے ہماری معیشت کا جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے، عوام بتائے کہ یہ نیا پاکستان ہے کیا؟

یہ تو مہنگا پاکستان ہے، 15روپے کی روٹی، 20روپے کا نان،یہ ہے نیا پاکستان، واہ رے عمران۔ ظالم حکومت نے تھر کول منصوبے پر 7فیصد ٹیکس کو کم کرنے کے بجائے 15فیصد کردیا تاکہ منصوبہ ناکام ہو، صوبے کا معاشی قتل ہو، اس منصوبے سے پورے ملک کو فائدہ ہوتا،وفاق کی نااہلی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں، صوبوں پر بوجھ ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے صوبے اپنے اہداف حاصل نہیں کرپارہے ہیں

فاٹا سے لیکر گھوٹکی تک عمران خان کے لئے الیکشن نہیں سلیکشن کرائے جارہے ہیں، اگر عمران خان اتنا مشہور ہیں تو وہ ہر صاف و شفاف الیکشن سے کیوں بھاگ رہا ہے، ہم نے سلیکشن کو روکنا ہے، اداروں کو غیر متنازع رہنا چاہیے، 70سال بعد بھی ہم صاف و شفاف الیکشن نہیں کراسکتے تو کیا یہ جمہوری ملک ہے؟

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے راستے بھارتی کپڑاپاکستان آرہا ہے

سلیکٹڈ وزیر اعظم، نیازی کو بھاگنے نہیں دینگے، ہم نیازی سے حساب لیں گے، غریب کی جھونپڑی، دکان گرانے، صوبوں کے معاشی حقوق اور میڈیا کی سنسر شپ کا حساب لیں گے۔ وہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج کی زیر تعمیر عمارت کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت اور بجٹ کیخلاف پیپلز پارٹی کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف)، ن لیگ نے بھی اعلیٰ عدلیہ سے جج کی وڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، عمران کا ہر وعدہ، ہر نعرہ جھوٹا نکلا، عمران نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، 50لاکھ گھر بناوں گا، عوام سے پوچھتا ہوں کیا ایک بھی نوکری ملی، کیا ایک بھی گھر ملا؟

(530 بار دیکھا گیا)

تبصرے