Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 08 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نواز شریف کی سزا ختم ہوسکتی ہے‘ تجزیہ کار

قومی نیوز هفته 13 جولائی 2019
نواز شریف کی سزا ختم ہوسکتی ہے‘ تجزیہ کار

کراچی … سینئر صحافی تجزیہ کار حامد میر نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ کو بچایا ہے ، یہ بالکل صحیح فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ کار نہیں تھاکیونکہ پچھلے دو دنوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے ساتھ جو ملاقاتیں ہورہی تھیں تو ان ملاقاتوں میں جو بات چیت ہوئی ، جج ارشد معزز ججز کو مطمئن نہ کرسکے

سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کے جج ارشد ملک ٹریپ ہوئے ہیں اور ان کو ٹریپ کیا گیا ہے، اینکر پرسن منیب فاروق نے کہا کہ عدالت نئے سرے سے ٹرائل کرسکتی ہے اور جو موجودہ سزا ہے نواز شریف کی وہ ختم ہوسکتی ہے

یہ بھی پڑھیں : آج کی ٹرانسپورٹ ہڑتال موخر

سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بظاہر یہ لگتا ہے کے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کو حتمی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وزارت قانون کو کہا ہے کہ ان کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے کیا ان کے کئے گئے فیصلے بذات خود ختم ہوجائیں گے ایسا نہیں ہے فیصلے ہوئے ہیں ان کے خلاف اپیل اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے ہے اس اپیل میں ان تمام معاملات کو دیکھا جائے گا۔

(414 بار دیکھا گیا)

تبصرے