Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عامر خان نے آسٹریلوی باکسر کو شکست دے دی

ویب ڈیسک هفته 13 جولائی 2019
عامر خان نے آسٹریلوی باکسر کو شکست دے دی

جدہ …سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبداللہ اسٹیڈیم میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے آسٹریلوی حریف باکسر بلی ڈب کو ناک آئوٹ کردیا۔

عامر خان تینوں رائونڈ میں آسٹریلوی باکسر پر حاوی رہے اور چوتھے راؤنڈ میں حریف باکسر کو ناک آئوٹ کرکے فائٹ جیت لی۔ فائٹ جیتنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی، جدہ میں دوبارہ آئوں گا۔

انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا ’’تھینک یو جدہ‘‘ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔ فائٹ جیتنے کے بعد سابق آرمی چیف راحیل شریف نے باکسر عامرخان کو گلے لگا کر مبارک باد دی،مقابلہ دیکھنے والوں میں پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کترینہ کیف بھی سلمان کی باڈی کی دیوانی

واضح رہے عامر خان نے پہلی بار سعودی عرب میں باکسنگ فائٹ کی،عامر خان اور دیگر باکسرز کی فائٹ دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین کے علاوہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر باکسر عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے چاہا تو آئندہ فائٹ کے لئے بہت جلدہ جدہ آئوں گا۔

(903 بار دیکھا گیا)

تبصرے