Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان سے ہارنیوالی ٹیمیں ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گی

ویب ڈیسک جمعه 12 جولائی 2019
پاکستان سے ہارنیوالی ٹیمیں ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گی

کراچی … کرکٹ کے میدان میں عالمی حکمرانی کا تاج اب نئی ٹیم کے سر سجے گا،فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہونگیں، فاتح ٹیم پہلی بار عالمی چیمپئن بنے گی۔ انگلینڈ 27سال بعد جبکہ مجموعی طور پر چوتھی بار فائنل کھیلے گا۔

دل چسپ بات یہ کہ پاکستان نے دونوں ٹیموں کو زیر کیا تھا۔ اگر انگلینڈ جیتا تو میزبان کے چیمپئن بننے کی ہیٹ ٹرک ہوسکتی ہے۔2011میں بھارت اور 2015میں آسٹریلیا نے اپنے کرائوڈ کے سامنے ٹرافی اٹھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آرافسران ٹیکس چوروں کے سہولت کار

انگلینڈ کو 1979کے فائنل میں ویسٹ انڈیز سے92رنز ، 1987 میں آ سٹریلیا نے 7رنز اور 1992 میں پاکستان سے22رنزسے شکست کھائی تھی۔

نیوزی لینڈ نے 1992اور2015میں ان کھیلوں کی آ سٹریلیا کے ساتھ مشترکہ میزبانی کی اور پہلی بار پچھلے ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی جس میں اسے آ سٹریلیا نے ہرادیا تھا۔

(247 بار دیکھا گیا)

تبصرے