Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 15 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزیر ریلوے کے استعفیٰ دینے کی روایت قائم نہ ہوسکی

ویب ڈیسک جمعه 12 جولائی 2019
وزیر ریلوے کے استعفیٰ دینے کی روایت قائم نہ ہوسکی

صادق آباد … لاہور سے کوئٹہ جانے ولی اکبر ایکسپریس کے صادق آباد میں مال گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی‘ دلہار اسٹیشن پر صبح 4 بجے پیش آنے والے حادثے میں 100 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں ساری ذمہ داری کانٹا تبدیل کرنے والے پر ڈالی گئی ہے‘ تاہم شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت میں بھی وزیر ریلوے کے استعفیٰ دینے کی روایت قائم نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے دور میں اب تک چھوٹے بڑے 79 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں مگر تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے وزیر سے استعفیٰ طلب نہیں کیا ہے۔ ان واقعات پر اظہار افسوس کے بیانات دیئے جاتے ہیں اور تحقیقات پر اکتفا کی بات کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید غائب سیاسی حلقوں میں تجسس

اس کے برعکس دنیا بھر میں جہاں بھی حادثات میں شہریوں کی جانوں کا ضیاع ہو‘ متعلقہ وزیر اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسے ہی واقعات میں بھارت میں 2 وزراء مستعفی ہوئے جبکہ ایک حادثے کے بعد مصر میں وہاں کے وزیر ٹرانسپورٹ نے وزارت چھوڑ دی تھی‘ تاہم صادق آباد میں محکمہ ریلوے کی مجرمانہ غفلت کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہونے کے باوجود وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفیٰ نہیں لیا گیا ہے۔

(174 بار دیکھا گیا)

تبصرے