Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی آکٹرائے ضلع ٹیکس میں کٹوتی

ویب ڈیسک جمعه 12 جولائی 2019
کراچی آکٹرائے ضلع ٹیکس میں کٹوتی

کراچی … حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کو ملنے والے آکٹرائے ضلع ٹیکس کے شیئر میں کٹوتی کر دی گئی باخبر ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ کٹوتی ضلع وسطی کے فنڈ میں کی گئی ڈی ایم سی سینٹرل کو ماہانہ ملنے والے 22کروڑ 37لاکھ ایک ہزار روپے میں سے رواں ماہ ایک کروڑ 50لاکھ 79ہزار کم دیئے گئے۔

اسی طرح ضلع شرقی کے 8 کروڑ 28لاکھ 63ہزار میں سے 63لاکھ 15ہزار روپے، کورنگی 15کروڑ 98لاکھ 9ہزار کے شیئر میں سے50لاکھ 18ہزار روپے ضلع جنوبی کے ماہانہ شیئر 7کروڑ 64لاکھ3ہزار میں سے 83لاکھ 58 ہزار کی کٹوتی کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں خواتین میڈیکولیگل آفیسرز کی قلت

ملیر 11کروڑ 16لاکھ 38ہزار میں سے 22لاکھ 59ہزار اور ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے 8 کروڑ 35لاکھ 88ہزار میں 2لاکھ 13ہزار کی کٹوتی کی گئی لیکن ضلع غربی کو اپنے ماہانہ شیئر 24کروڑ 76لاکھ 36ہزار کے بجائے 12 لاکھ 16ہزار روپے زائد ملے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایم سیز جو پہلے ہی فنڈز کم ہونے سے مالی مشکلات کا شکار ہیں آکٹرائے ضلع ٹیکس کم ملنے سے مزید پریشانی کا شکار ہو گئی ہیں بعض چیئرمینوں نے اس صورتحال کو کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔

(267 بار دیکھا گیا)

تبصرے