Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ماں کا دودھ پولیو کو روکنے میں کامیاب

قومی نیوز جمعه 12 جولائی 2019
ماں کا دودھ پولیو کو روکنے میں کامیاب

ٹوکیو… ماں کے دودھ میں قدرت کی طرف سے لیکٹو فیرین نامی جزو پایا جاتا ہے جو بچوں کو پولیو وائرس اور انٹر ووائرس جیسے خطرناک جراثیم کے حملوں سے محفوظ رکھتا ہے‘ جاپان کی ہوکائیڈو یونیورسٹی کے محقق کاٹی ایچی شیمازکی نے اپنے تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ کیمیائی جز لیکٹو فیرین کو ریڈ پروٹین بحالی کیا جاتا رہا ہے۔

جو بیماریاں پھیلانے والے بیکٹیریا ‘ وائرس کے خلاف مدافعت کرتا ہے‘ٹیومر روکنے ‘ خلیات کی پیداوار بڑھانے ‘ آنتوں میں آئرن کے جذب کرنے کے عمل کو تقویت دینے کا افعال انجام دیتا ہے۔ لیکٹو فیرین انسانوں کے علاوہ دیگر ممالیہ میں بھی ہوتا ہے۔ مگر ماں کے دودھ میں تناسب زیادہ بہتر ہوتاہے۔

یہ بھی پڑھیں : دودھ 94روپے فی لیٹر فروخت نہیں ہو رہا

دریں اثناء اس حوالے سے امریکی ریاست جارجیا کی آگسٹا یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر جتندر بھاٹیا نے ا س موضوع پر بتایا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی مائوں کے دودھ میں یہ ریڈ پروٹین سب سے زیادہ تناسب میں ہوتا ہے ۔

تاکہ قبل از وقت پیدا ہونے کی کمی کو قدرتی طورپر پورا کیاجاسکے۔ رپورٹ کے مطابق ماضی میں بھی پولیو وائر س کے سد باب کے لیے ماں کے دود ھ کی ضرورت پر تحقیقاتی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ جس میں ماں کے دودھ کو خطرناک جراثیم کے خلاف معصوم بچوں کے جسموں میں قدرت کی عطا کردہ ڈھال قرار دیا گیاہے۔

(190 بار دیکھا گیا)

تبصرے