Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دودھ 94روپے فی لیٹر فروخت نہیں ہو رہا

ویب ڈیسک جمعه 12 جولائی 2019
دودھ 94روپے فی لیٹر فروخت نہیں ہو رہا

کراچی …حکومتی گرفت کمزور پڑنے پر شہر میں کہیں دودھ 94 روپے فی لیٹر فروخت نہیں ہورہا ہے، جبکہ ڈیفنس اور کلفٹن ، طارق روڈ کے علاقوں میں تو تازہ دودھ 105 سے 125 روپے فی لیٹر تک فروخت ہورہاہے ، تاہم عام علاقوں میں 100روپے تک دودھ فروخت ہورہا ہے

مہنگا دودھ فروخت کرنے والے تاجروں کا دعویٰ ہے کہ ہم جو دودھ فروخت کرتے ہیں وہ سو فیصد خالص ہوتا ہے ، ہم حکومتی قیمت پر دودھ فروخت نہیں کرتے جبکہ تازہ دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو کمشنر ہائوس میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا

یہ بھی پڑھیں : بہت تکلیف ہوتی ہے

اجلاس میں دودھ کی تجارت سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور رکن قومی اسمبلی سید رفیع اللہ نے شرکت کی، اجلاس میں دودھ کی قیمت کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر دودھ کے اسٹیک ہولڈرز نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کا جواز بتایا ،ڈیری فارمرز کے کہنا ہے کہ مہنگائی کے اثرات ڈیری فارمرز پر بھی آ ئے ہیں۔

(1785 بار دیکھا گیا)

تبصرے