Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ٹرمپ کو خط

ویب ڈیسک جمعه 12 جولائی 2019
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ٹرمپ کو خط

اسلام آباد … وزیراعظم عمران خان کے دورۂ امریکہ کے اعلان اور تصدیق ہونے کے بعد امریکہ میں اسیر ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کی کوششوں کے لئے وزیراعظم ہائو اور وزارت خارجہ سے رابطے کی کوششیں تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کے دوران عافیہ کو پاکستان واپس لانے کا وعدہ کرنے والے عمران خان کو وعدہ یاد دلانے کی کوششوں کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کو 60 سے زائد صفحات پر مشتمل معافی کی درخواست وائٹ ہائوس فیکس کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اورماڑہ ، بس سے اتارکر 14 مسافر قتل

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے کو وزیراعظم کے دورے کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے‘ تاہم ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس اس بارے میں خاموش ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود سے ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ کی ملاقات ہوئے 8 ماہ گزر چکے ہیں‘ ملاقات میں وزیر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے ہرممکن سفارتی کوششیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن موجودہ صورت حال میں جب دورے سے قبل اہل خانہ ان سے ملاقات کے شدید خواہاں ہیں‘ وزیر خارجہ سے ان کی رابطے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

(322 بار دیکھا گیا)

تبصرے