Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دورہ امریکا،پہلاپاکستانی وزیراعظم بغیر پرچی بات کریگا

ویب ڈیسک جمعه 12 جولائی 2019
دورہ امریکا،پہلاپاکستانی وزیراعظم بغیر پرچی بات کریگا

واشنگٹن…امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو گی، یہ پہلا موقع ہو گا جب پاکستان کا وزیراعظم بغیر پرچی کے امریکی صدر سے بات کریگا اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیگا۔

پروفیسر اجے کمار شرما کے مطابق زلمے خلیل زاد نے ٹرمپ انتظامیہ کو مطلع کیا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو ایک نئے دور میں داخل کرنا خود امریکی مفادات میں ہے ، افغانستان کا پیچیدہ مسئلہ پاکستان کی مدد کے بغیر حل ہونا ناممکن ہے ، اس لئے اگر ٹرمپ عمران خان کیساتھ ملاقات میں ایڈ کے بجائے ٹریڈ میں پاکستان کو ریلیف دیں تو اسکے بدلے ہم پاکستان سے کئی گنا زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پروفیسر حامد خان نے کہا چونکہ دونوں رہنماؤں کی سائیکلوجی ایک دوسرے سے ملتی ہے اس لئے ملاقات کے بہتر نتائج نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو سوشل میڈیا پر شرمندگی کا سامنا

ڈاکٹر شنکر نارائن نے کہا صدر ٹرمپ کا فوکس افغانستان ایشو ہو گا، وہ عمران کو ڈومور کا کہیں گے جبکہ طالبان اور غنی حکومت کو ایک میز پر لانے کی درخواست بھی کرینگے ، پاکستان کو دہشتگرد تنظیموں کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کا کہا جائیگا کیونکہ دہشت گردی کے ایشو کو ایجنڈے میں شامل کرانے کیلئے بھارتی لابی نے کافی کوششیں کی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ٹرمپ بھارتی مفادات کی ترجمانی کریں۔

علاوہ ازیں عمران خان کے دورہ کے موقع پر مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم الطاف گروپ اور چند بھارتی نواز بلوچ رہنما مشترکہ طور پر مظاہرے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے نواز گروپ کی مذموم حکمت عملی کو ناکام بنانے کیلئے ہر محاذ پر انکا مقابلہ کرکے انہیں شکست دی جائیگی۔

(205 بار دیکھا گیا)

تبصرے