Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مرید عباس قتل ، بڑے مالیاتی اسکینڈل کا انکشاف

راؤ عمران اشفاق جمعه 12 جولائی 2019
مرید عباس قتل ، بڑے مالیاتی اسکینڈل کا انکشاف

کراچی …مرید عباس کے قتل کے بعد بڑے مالیاتی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے‘ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے شواہد بھی ملے ہیں‘ ایف بی آر نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں‘ ملزم عاطف زمان کی زخمی حالت میں گرفتاری کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی پولیس سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے عاطف زمان کے پاس رقم انویسٹ کی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرید عباس قتل کیس کے تانے بانے کوئٹہ میں ڈپٹی کلکٹر کسٹم ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ پر حملے سے بھی ملتے ہیں جن پر ٹائروں کے اسمگلروں نے حملہ کیا تھا‘ ٹائروں کے اسمگلرز عاطف زمان سے بھی رابطے میں تھے۔

ٹائروں کی اسمگلنگ میں بھی بھاری منافع ملتا تھا‘ ٹائروں کی اسمگلنگ کی روک تھام میں سختی پر ہی عاطف زمان عتاب میں آیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ عاطف زمان کو شعیب نامی تاجر نے ٹائروں کی مارکیٹ میں متعارف کروایا اور بڑے تاجروں سے ملاقات کروائی تھی۔

پولیس شعیب اور ہمایوں گیلانی سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہمایوں گیلانی نے کچھ عرصے قبل برطانوی نژاد خاتون سے شادی کرکے برطانیہ منتقل ہوگیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ہمایوں نے گزشتہ روز کاروبار میں انویسٹمنٹ کرنے والے افراد سے رابطہ کرکے انہیں یقین دلوایا تھا کہ بہت جلد اس کے منافع کے چیک دے دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بینکوں میں پیسے نکلوانے والوں کا ہجوم

انویسٹی گیشن پولیس نے جمعرات کو میڈیا پرسن مدثر اقبال کا بیان قلمبند کرنے کے لئے بلوایا تھا۔ مدثر نے بتایا کہ پہلے اس نے 7 سے 8 لاکھ کی رقم انویسٹ کی جب بھاری منافع ملنے لگا تو منافع لینے کے بجائے وہ رقم بھی کاروبار میں انویسٹ کردی تھی اور اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے 7 کروڑ سے زائد کی مزید رقم انویسٹ کی تھی۔

قبل ازیں جمعرات کو عاطف زمان کے والد نے وکیل سے رابطہ کیا ہے۔ منصف خان ایڈووکیٹ کے مطابق میڈیا میں اس کیس کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے‘ عاطف زمان کے والد نے بتایا کہ عاطف زمان کو 5 سے 6 افراد نے اغواء کرلیا تھا اور تاوان کی وصولی کے بعد چن روز قبل ہی رہا کیا گیا تھا۔

اغواء کرنے والوں کا تعلق اس کے کاروبار سے تھا‘ عاطف زمان کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں‘ کیس عدالت میں ٹرائل ہوگا تو حقیقت سامنے آجائے گی۔

(328 بار دیکھا گیا)

تبصرے