Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی فوجی افسران کیلئے واٹس ایپ بند

ویب ڈیسک جمعرات 11 جولائی 2019
بھارتی فوجی افسران کیلئے واٹس ایپ بند

کراچی …بھارتی فوج نے اپنے تمام فوجی افسران کیلئے واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر پابندی لگادی ہے ،افسران کے اہلخانہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ افسران کی تعیناتی اور پوسٹنگ کی اطلاع شیئر نہ کریں ،فوجی افسران کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے سوشل میڈیا گروپ میں شامل نہ ہوں جس میں سویلین بھی سرگرم ہوں۔

وہ خود کو سابق فوجیوں کے سوشل میڈیا گروپس سے بھی الگ رکھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایسی ہدایت سیکورٹی کے نقطہ نظر سے دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شائقین کاپاکستانی کرکٹرزپرغصہ کم نہ ہوا

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جاری کی گئی اس ہدایت میں تمام افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ اور ایسے دیگر سوشل میڈیا گروپوں سے خود کو الگ کر لیں جو صرف حاضر سروس فوجیوں کے لیے مخصوص نہ ہوں، جن پر دوسرے لوگ بھی سرگرم ہوں اور جن کی شناخت کی تصدیق نہ کی جا سکتی ہو۔

(533 بار دیکھا گیا)

تبصرے