Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایس ایچ او کی تعیناتی ایک سال تک ہوگی

قومی نیوز جمعرات 11 جولائی 2019
ایس ایچ او کی تعیناتی ایک سال تک ہوگی

کراچی…آئی جی سندھ نے صوبے بھر کے تھانیداروں کی تعیناتی کے لیے ایس او پیز تشکیل دے دی، اس سے قبل کراچی رینج میں تھانیداروں کی تعیناتی کے لیے ایس او پیز تیار کی گئی تھی۔اس سلسلے میں آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی گئی ایس او پیز میں تھانیدار کے لئے لازمی ہو گاکہ اس کا کوئی کرائم ریکارڈ نہ ہو

اس کے خلاف عدالت میں کوئی کیس نہ چل رہا ہو‘ سروس کے دوران خلاف ضابطہ کام کرنے یا کسی سنگین نوعیت کی شکایات نہ ہوں ، اس کی ذہنی اور جسمانی حالت صحیح ہو‘ کوئی بھی افسراپراسکول کورس کئے بغیرایس ایچ او تعینات نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سوئس بنکوں میں پاکستانی کی رقوم34فیصد کم

ایس ایچ او کی تعیناتی ایک سال تک ہوگی اور کسی تھانے میں دوبارہ اس ایچ او کو فوری تعینات نہیں کیا جاسکے گا بلکہ کم از کم 3 سال کا وقفہ درکار ہوگا۔ تھانیدار جب اپنا دورانیہ مکمل کرلے گا تو وہ اپنی کارکردگی رپورٹ بھی جمع کرائے گا کہ اس دوران اس نے کیا کیا فرائض انجام دیئے‘ کیا غیر معمولی کارکردگی دکھائی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے تھانیدار کو وہ تھانے کا تمام سامان جس میں تھانے کی گاڑیاں سمیت دیگر چیزیں اس کے حوالے کرکے جائے گا۔

تھانیداروں کی اصلاح کے لیے مختلف اوقات میں تربیتی کورسز بھی کرائے جائیں گے۔تھانیداروں کے تبادلے ضلعی ایس ایس پیز کی جانب سے ضلعی ڈی آئی جیز کی مشاورت کے بعد کیے جائیں گے۔

(477 بار دیکھا گیا)

تبصرے