Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بلاول مہنگائی کیخلاف کل سکھر میں دھرنا دینگے

قومی نیوز جمعرات 11 جولائی 2019
بلاول مہنگائی کیخلاف کل سکھر میں دھرنا دینگے

سکھر / لاہور … پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کیخلاف کل (جمعہ کو) سکھر میں دھرنا دینے اور ہفتے کو پنجاب کی سرحد پر ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا ہے ، سندھ ٹارگٹ ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ جیل بھیج کر ڈرا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ورکرز کنونشن سے سید خورشید احمد شاہ، سید ناصر حسین شاہ، سینیٹر اسلام الدین شیخ سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا دونوں رہنمائوں نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ماہرین چوہوں سے ایڈز ختم کرنے میں کامیاب

بدھ کو سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آ ئین و جمہوریت پر ہر طرف سے حملے ہورہے ہیں، عوام کے جمہوری، انسانی، معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ہم نے جانوں کے نذرانے دے کر یہ حقوق حاصل کئے ہیں، ان کے تحفظ کے لئے ملکر جدوجہد کرینگے

یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں جیل بھیج کر ڈرا، جھکا اور اصولوں پر سمجھوتہ کراسکتے تھے، لیکن میرے پورے خاندان اور پارٹی کو جیل میں بھیج دیا جائے تب بھی ہم آئین کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 1973 کے آ ئین پر آ نچ نہیں آ نے دینگے، وہ سمجھتے تھے کہ پارٹی ختم، وہ نہیں جانتے تھے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، فوج کو پولنگ اسٹیشن میں کھڑا کرکے ادارے کو متنازع بنایا جارہا ہے۔

(383 بار دیکھا گیا)

تبصرے